فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش – World

غزہ میں تقریباً دو سال سے جاری جنگ کے بعد، واشنگٹن میں اسرائیل کے بارے میں رائے بدل رہی ہے۔ امریکی سینیٹرز کے ایک گروپ نے جمعرات کو ایک نئی قرارداد پیش کی ہے۔ یہ سینیٹ میں پہلی قرارداد ہے جو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس اقدام کی قیادت ڈیموکریٹس کر رہے ہیں، اور اس کا مقصد ایک غیر فوجی فلسطینی ریاست کو ایک محفوظ اسرائیل کے ساتھ تسلیم کرنا ہے۔ اس کوشش کی قیادت کرنے والے اوریگون سے ڈیموکریٹ سینیٹر جیف مرکلی نے ایک بیان میں کہا کہ ”امریکہ کی قیادت کرنے کی ذمہ داری ہے، اور اب عمل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔“

یہ قرارداد امریکی ایوانِ نمائندگان میں بھی رو کھنہ کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حمایت میں ایک خط جاری کرنے کے ساتھ ہی سامنے آئی ہے۔ روکھنہ ایک امریکی سیاست دان اور وکیل ہیں جو 2017 سے کیلیفورنیا کے 17 ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے امریکی نمائندے کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ اقدامات قانون سازوں میں بڑھتے ہوئے دباؤ کی عکاسی کرتے ہیں جو اسرائیل پر جنگ ختم کرنے اور غزہ میں انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے زور دے رہے ہیں۔



اس قرارداد کو پیش کرنے والوں میں ڈیموکریٹ سینیٹرز کرس وین ہولن، ٹم کین، پیٹر ویلچ، ٹینا سمتھ، ٹیمی بالڈون اور میزی ہیرونو کے علاوہ ایک آزاد سینیٹر برنی سینڈرز بھی شامل ہیں جو ڈیموکریٹس کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔ سینڈرز بدھ کے روز پہلے امریکی سینیٹر بن گئے جنہوں نے غزہ میں ہونے والے واقعات کو نسل کشی قرار دیا۔

اس قرارداد کا امریکی سینیٹ میں منظور ہونا مشکل ہے۔ ٹرمپ نے حال ہی میں برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر کے اس موقف سے اختلاف کیا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے، اور کسی بھی ریپبلکن سینیٹر نے اس قرارداد کی حمایت نہیں کی۔ اس کے باوجود، یہ اقدام بین الاقوامی سطح پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے عین مطابق ہے۔

اقوام متحدہ کی ایک تحقیقاتی کمیشن نے حال ہی میں یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی ہے، جبکہ اسرائیل نے ان نتائج کو متعصبانہ قرار دیا ہے۔ آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دنیا کے رہنماؤں کی ملاقات کے ساتھ ہی امریکہ کے چند اتحادی بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔


Source link

Check Also

شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، سعودی ولی عہد کا شاندار استقبال – World

شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، سعودی ولی عہد کا شاندار استقبال – World

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں، جہاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *