وفاقی حکومت نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے کمیشن تشکیل دے دیا – Pakistan

وفاقی حکومت نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز تشکیل دے دیا ہے۔

کمیشن کا قیام پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2021 کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت اطلاعات و نشریات نے کمیشن کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کمیشن کے 12 ارکان کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے، ان میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر وزارت اطلاعات کمیشن کے بلحاظ عہدہ رکن ہوں گے۔

ڈی جی وزارت انسانی حقوق بھی کمیشن کے رکن نامزد کیے گئے ہیں، سیکرٹری پی آر اے، آج نیوز کے نمائندہ نوید اکبر چوہدری بھی کمیشن کا حصہ ہیں جب کہ دیگر ممبران میں غلام نبی یوسفزئی، نیئر علی ،حسن عباس، طاہر حسن خان، تمسیلا چشتی، نادیہ صبوحی، خلیل احمد شامل ہیں۔


اس کے علاوہ قومی اور صوبائی پریس یونینز کے نمائندے بھی کمیشن میں شامل ہیں۔

کمیشن صحافیوں کے حقوق اور سیکیورٹی اقدامات کی نگرانی کرے گا جب کہ کمیشن جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گا اور ملک میں صحافیوں کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی کے سلسلے میں اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے گا۔


Source link

Check Also

اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا غزہ منصوبہ منظور، حماس کی دوٹوک مخالفت – World

اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا غزہ منصوبہ منظور، حماس کی دوٹوک مخالفت – World

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *