پاک فوج نے رواں سال 917 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر – Pakistan


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس کا مقصد صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ پاک افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہم سب کو مل کر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل کے مطابق رواں سال 917 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے، جبکہ رواں برس فورسز کے آپریشن 516 جوان اور شہری شہید ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے غیورعوام نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے، ہم وہاں شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گمراہ کن بیانیے بنانے کی کوشش کی گئی ہے، دہشت گردی کے عوامل کو جانے کی ضرورت ہے۔


Source link

Check Also

نئے صوبوں کے لیے آئینی ترمیم ہوسکتی ہے، وفاقی وزیر صحت – Pakistan

نئے صوبوں کے لیے آئینی ترمیم ہوسکتی ہے، وفاقی وزیر صحت – Pakistan

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما اور وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *