پاکستان میں ’نوراتری‘ کا جشن دیکھ کر بھارتی حیران – Life & Style


بھارت سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری نوراتری کا تہوار جوش و خروش سے منا رہی ہے، تاہم اس بار پاکستان سے سامنے آنے والی ویڈیوز نے بھارتی صارفین کو بھی حیران کر دیا۔

یہ ویڈیوز پاکستانی کنٹینٹ کریئیٹرز کی جانب سے شیئر کی گئیں جن میں پاکستانی ہندو کمیونٹی کو روایتی لباس میں گربا اور ڈانڈیا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستان میں رہائش پذیر ہندو کنٹینٹ کریئیٹر پریتم دیوریا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے نورتری کی ایک تقریب کی جھلکیاں شیئر کیں، جس میں شرکا نے گربا اور ڈانڈیا کی محفل کو رنگین بنا دیا۔ ایک اور ویڈیو دھیرج کی جانب سے شیئر کی گئی، جو کراچی میں منعقدہ تقریب کی ہے۔

ان ویڈیوز کے وائرل ہوتے ہی بھارتی صارفین نے خوشی اور حیرت کا اظہار کیا۔ کئی افراد نے کہا کہ ”پاکستان میں نورتری کا جشن دیکھنا واقعی خوشگوار حیرت ہے۔“ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا: ”یہ دیکھ کر اچھا لگتا ہے کہ لوگ اپنی مذہبی روایات آزادی کے ساتھ مناتے ہیں۔“

کچھ بھارتی صارفین نے پاکستانی ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے دل والے ایموجیز شیئر کیے، جبکہ دیگر نے سوال کیا کہ پاکستان میں ہندو کس طرح اپنی رسومات مناتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سال شاردیہ نورتری 22 ستمبر سے شروع ہوئی اور 2 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ یہ تہوار دیوی درگا کے نو روپوں کی پوجا کے لیے منایا جاتا ہے، اور ہر دن ایک مخصوص رنگ کے ساتھ منسوب ہے۔ سفید، سرخ، نیلا، پیلا اور سبز سمیت نو رنگ نورتری کی عبادات اور تقریبات کا حصہ ہوتے ہیں۔


Source link

Check Also

جاب انٹرویوز میں سب سے زیادہ دھوکہ دینے والے بھارتی ہیں: ہائرنگ مینیجر کا انکشاف – Trending

جاب انٹرویوز میں سب سے زیادہ دھوکہ دینے والے بھارتی ہیں: ہائرنگ مینیجر کا انکشاف – Trending

ایک ہائرنگ مینیجر نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کے انٹرویوز میں سب سے زیادہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *