پاکستان نے بھارتی میڈیا کا پاک فوج کو غزہ بھیجنے کا جھوٹا دعویٰ مسترد کر دیا – World


وفاقی وزارت اطلاعات نے پاکستانی عسکری قیادت کے سی آئی اے اور موساد کے ساتھ معاہدے اور پاک فوج کے دستوں کو غزہ بھیجنے کے جھوٹے بھارتی دعوے کی تردید کر دی ہے۔

وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے بھارتی جریدے’فرسٹ پوسٹ’ پر شائع ہونے والی خبر کو مکمل طور پر جھوٹی اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

بھارتی جریدے نے پاکستان کی عسکری قیادت کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ’پاکستان نے سی آئی اے اور موساد کے ساتھ معاہدے کے تحت 20 ہزار فوجی غزہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان نے نہ تو غزہ میں پاک فوج کی تعیناتی کی تجویز دی ہے، نہ اس پر کسی قسم کی بات چیت ہوئی ہے۔ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا ہے اور فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

ایکس پر جاری فیکٹ چیک رپورٹ کے مطابق ’پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) اور دفترِ خارجہ نے بھی غزہ میں کسی فوجی مشن کی تائید یا اعلان کبھی نہیں کیا‘۔

وزارت اطلاعات نے بتایا کہ ’فرسٹ پوسٹ‘ نے ایک نجی اخبار کی پرانی خبر کے چند جملوں کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا اور ایک فرضی اور جھوٹا بیانیہ تخلیق کیا، جو صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ جس دوسرے ذریعے (سی این این نیوز 18) کو خبر میں شامل کیا گیا ہے، وہ ماضی میں بھی پاکستان مخالف غیر مصدقہ کہانیاں شائع کرتا رہا ہے۔ رپورٹ میں شامل ’انٹیلی جنس لیکس‘ اور دعوے من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔

بیان کے مطابق پاکستان کا فلسطینی خود ارادیت کی حمایت میں مؤقف واضح اور اصولی ہے۔ ساتھ ہی اِس خبر کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کو مسخ کرنے اور مسلم ممالک کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنے کی دانستہ کوشش قرار دیا گیا ہے۔


Source link

Check Also

شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، سعودی ولی عہد کا شاندار استقبال – World

شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، سعودی ولی عہد کا شاندار استقبال – World

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں، جہاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *