پاکستانی ایئرپورٹس سائبر حملے سے محفوظ، فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں، پی ٹی اے – Pakistan

پاکستانی ایئرپورٹس سائبر حملے سے محفوظ، فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں، پی ٹی اے – Pakistan


پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے تمام ہوائی اڈے سائبرحملوں سے محفوظ ہیں اورفلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے تمام ہوائی اڈے محفوظ ہیں اور وہاں فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

اتھارٹی کے مطابق تمام سافٹ ویئر اور الیکٹرانک سسٹمز، بشمول امیگریشن، ایئرلائنز اور ریزا سسٹمز، مکمل طور پر فعال ہیں اور کسی قسم کی فنی خرابی یا سیکیورٹی خطرے کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ یورپ اور برطانیہ کے بڑے ایئرپورٹس گزشتہ روز ایک بڑے سائبر حملے کی زد میں آگئے، جس کے باعث لندن ہیتھرو، برسلز اور برلن جیسے مصروف ہوائی اڈوں پر چیک اِن اور دیگر الیکٹرانک سسٹمز ناکارہ ہو گئے۔

مسافروں کو کئی گھنٹوں کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بعض ایئرپورٹس پر پروازیں منسوخ بھی کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق، کولنز ایئروسپیس کے الیکٹرانک سسٹمز اس حملے سے متاثر ہوئے، اور کمپنی نے تکنیکی مسئلے کی تصدیق کر دی ہے۔

اس حملے سے جہاں یورپی ہوائی اڈوں پر آپریشن شدید متاثر ہوا، وہیں پاکستانی ایئرپورٹس پر ائیرپورٹ اتھارٹی نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے تمام ایئرپورٹس اس سائبر حملے سے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔


Source link

About The Republic

Check Also

CBUAE, CBB sign AED 20 billion AED/BHD Currency Swap Agreement

CBUAE, CBB sign AED 20 billion AED/BHD Currency Swap Agreement

CBUAE, CBB sign AED 20 billion AED/BHD Currency Swap Agreement Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *