پرائیویٹ اسکیم کے تحت عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ – Pakistan

پرائیویٹ اسکیم کے تحت عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ ہے تاہم وزارت مذہبی امور نے سست بکنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ اسکیم کے تحت عازمینِ حج کی بکنگ کے سست روی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس رفتار کے ساتھ کئی عازمین حج کی سعادت سے محروم رہ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ آپریٹرز کو 19 ستمبر سے بکنگ کی اجازت دی گئی تھی، تاہم سات روز کے دوران صرف 1800 درخواستیں جمع ہوسکی ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے اس صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پرائیویٹ آپریٹرز کو فوری طور پر حج بکنگ کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔



وزارت کی جانب سے پرائیویٹ آپریٹرز کے نام لکھا گیا خط بھی سامنے آگیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ پالیسی کے تحت پرائیویٹ حج اسکیم کے لیے بکنگ کی آخری تاریخ 17 اکتوبر مقرر ہے جبکہ عازمین کی مکمل فہرست 22 اکتوبر تک فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بروقت بکنگ نہ بڑھی تو حج انتظامات اور عازمین کی فہرستوں کی تکمیل میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔


Source link

Check Also

کلاؤڈ فلیئر میں فنی خرابی؛ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت متعدد ویب سائٹس متاثر – World

کلاؤڈ فلیئر میں فنی خرابی؛ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت متعدد ویب سائٹس متاثر – World

کلاؤڈ فلیئر سروسز میں اچانک تکنیکی خرابی کے باعث دنیا بھر میں کئی اہم ویب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *