پی آئی اے اور بنگلہ دیشی ایئرلائن کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ طے – Pakistan

پی آئی اے اور بنگلہ دیشی ایئرلائن کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ طے – Pakistan

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے بنگلہ دیش کی بمان ایئر لائن کے ساتھ اہم کارگو انٹرلائن اسپیشل پروورائٹی معاہدہ کر لیا ہے، جو یکم دسمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس معاہدے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان فضائی کارگو کی نقل و حرکت کو ہموار بنانا اور خطے میں تجارتی روابط کو مضبوط کرنا ہے۔ معاہدے کے تحت سعودی عرب کے اہم شہروں جدہ، مدینہ اور ریاض کو ٹرانزٹ گیٹ ویز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

یہ شراکت داری علاقائی تجارت کے لیے ایک اسٹریٹیجک کوریڈور قائم کرے گی اور اس کے ذریعے ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکلز اور زرعی مصنوعات جیسی قیمتی اشیاء کی ترسیل میں موجود لاجسٹک پیچیدگیاں کم ہو جائیں گی۔


پی آئی اے اور بمان ایئر لائنز کے وسیع نیٹ ورکس کے ذریعے معیاری اور کم لاگت پر مشتمل کارگو حل فراہم کیے جائیں گے، جس سے پاکستانی برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو خطے میں سب سے زیادہ موثر کارگو خدمات تک رسائی حاصل ہوگی۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو فروغ دے گا بلکہ خطے میں فضائی نقل و حمل کے نظام کو بھی مضبوط بنائے گا۔


Source link

About The Republic

Check Also

’امریکا تیار، ایران کا انکار‘: اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں جاری – Pakistan

’امریکا تیار، ایران کا انکار‘: اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں جاری – Pakistan

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے متوقع دوسرے مرحلے کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *