چین استحکام اور ترقی کی علامت ہے: چینی قونصل جنرل – Pakistan

اکنامک ڈپلومیسی فورم (EDF) نے قونصلیٹ جنرل آف پیپلز ریپبلک آف چائنا کراچی کے اشتراک سے اپنے پہلے سیمینار بعنوان تبدیل ہوتے عالمی نظام میں اقتصادی سفارتکاری چین کی کامیابی سے حاصل ہونے والے اسباق کا کامیاب انعقاد کیا۔

چین کے قونصل جنرل نے اقتصادی سفارتکاری پر سیمینار کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور اسے علاقائی و عالمی اقتصادی رجحانات کے بہتر فہم کے لیے بروقت اور اہم اقدام قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال، جیو پولیٹیکل کشیدگیوں اور عالمی معاشی سست روی کے باوجود چین نے ترقی، امن، مکالمے اور اقتصادی استحکام کی اپنی پالیسیوں پر ثابت قدمی سے عمل کیا ہے۔



اہم معاشی اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے قونصل جنرل نے بتایا کہ 2012 سے 2024 کے دوران چین کی مجموعی قومی پیداوار (GDP) 7.6 ٹریلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 19 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی، جو چھ فیصد سے زائد اوسط سالانہ شرح نمو کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کا عالمی معاشی ترقی میں حصہ 11 فیصد سے بڑھ کر 17 فیصد ہو چکا ہے، جبکہ ملک نے ایک سو ملین سے زائد افراد کو غربت سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

قونصل جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی (CPC) کی قیادت میں چین کا سماجی و اقتصادی ترقی کا سفر جامع منصوبہ بندی اور اجتماعی کاوشوں کے ذریعے تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات گہرے، پائیدار اور ہر سطح پر مستحکم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سی پیک (CPEC) سے آگے بڑھتے ہوئے دونوں ممالک مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دے رہے ہیں تاکہ ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف حاصل کیے جا سکیں۔


Source link

Check Also

کراچی کے تاریخی کینٹ اسٹیشن کا نقشہ تبدیل، جدید سہولیات متعارف – Pakistan

کراچی کے تاریخی کینٹ اسٹیشن کا نقشہ تبدیل، جدید سہولیات متعارف – Pakistan

پاکستان ریلوے نے کراچی کے تاریخی کینٹ اسٹیشن کی تزئین و آرائش مکمل کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *