کراچی میں پولیس نے اب تک کا سب سے بڑا ای چالان جاری کردیا – Pakistan

کراچی میں ٹریفک پولیس نے ہیوی وہیکلز کی خلاف ورزیوں پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈمپر کے مالک کو اب تک کا سب سے بڑا ای چالان جاری کردیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق مذکورہ ڈمپر میں نہ تو ٹریکر نصب تھا اور نہ ہی اس کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ موجود تھا، جس پر اسے ایک لاکھ روپے کا ای چالان جاری کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہ رقم مقررہ مدت میں جمع نہ کرائی گئی تو یہ جرمانہ بڑھ کر دو لاکھ روپے ہوجائے گا۔



دوسری جانب کراچی میں ٹریفک پولیس نے ہیوی ٹریفک سے حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ اب شہر کی سڑکوں پر صرف وہی ڈمپر اور واٹر ٹینکر چل سکیں گے جن کے ٹریکرز کا مکمل کنٹرول ٹریفک پولیس کے پاس ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ جن ہیوی وہیکلز کے مالکان نے ٹریکر تو نصب کیا ہے مگر اس کا کنٹرول پولیس کو فراہم نہیں کیا، ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق یہ اقدام رزاق آباد حادثے کے بعد اٹھایا گیا، جس میں ٹریکر سے محروم ڈمپر کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق، متعدد افراد زخمی ہوئے اور ایک وین سمیت دکان کو بھی نقصان پہنچا تھا۔


Source link

Check Also

Pakistani Folk Singer Sanam Marvi Reveals earning Rs2.5 Million per concert

Pakistani Folk Singer Sanam Marvi Reveals earning Rs2.5 Million per concert

Pakistani Folk Singer Sanam Marvi Reveals earning Rs2.5 Million per concert Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *