یہودی آبادکاروں کی شرانگیزی، مغربی کنارے میں مسجد کو آگ لگا دی – World

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہیں۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے ایک مسجد کو آگ لگا دی، جبکہ فوج نے فائرنگ کر کے دو بچوں کو شہید کر دیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے ایک مسجد کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی، تاہم مقامی شہریوں نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا۔ اسی دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرتے ہوئے دو بچوں کو شہید کر دیا، جس سے مقامی آبادی میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔

دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں تازہ کارروائیوں کے دوران 25 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔


ادھر غزہ میں بھی اسرائیلی فوج کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ بیت لاہیا اور خان یونس سمیت مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں انسانی جانوں کو شدید نقصان پہنچا۔

اسی دوران حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کر دی، جس کی شناخت تہتر سالہ مینی گوڈارڈ کے طور پر ہوئی۔

بین الاقوامی تنظیمیں اور انسانی حقوق کے گروپس اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت کر رہے ہیں اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں، جبکہ مقامی فلسطینی باشندے خوف اور بے چینی کے ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔


Source link

Check Also

جاب انٹرویوز میں سب سے زیادہ دھوکہ دینے والے بھارتی ہیں: ہائرنگ مینیجر کا انکشاف – Trending

جاب انٹرویوز میں سب سے زیادہ دھوکہ دینے والے بھارتی ہیں: ہائرنگ مینیجر کا انکشاف – Trending

ایک ہائرنگ مینیجر نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کے انٹرویوز میں سب سے زیادہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *