آذربائیجان نے ایران کی سرحد کو کارگو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا – World

آذربائیجان نے ایران کی سرحد کو کارگو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا – World


آذربائیجان نے ایران کی سرحد کو کارگو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے، یہ سرحد گزشتہ ہفتے نخچیوان میں مبینہ ایرانی ڈرون حملے کے بعد بند کر دی گئی تھی۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آذربائیجان نے پیر کے روز اعلان کیا کہ ایران کے ساتھ اس کی سرحدی گزرگاہیں تمام کارگو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔

روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق یہ سرحدی راستے ایران کو اس کے اتحادی روس سے زمینی طور پر ملانے والے مختصر ترین راستوں میں شمار ہوتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آذربائیجان نے گزشتہ ہفتے ان گزرگاہوں کو اس وقت بند کر دیا تھا جب باکو کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ نخچیوان کے علاقے میں ایرانی ڈرون حملہ ہوا ہے۔

دوسری جانب اتوار کی شب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

آذربائیجانی صدارتی دفتر کے مطابق ایرانی صدر نے گفتگو میں کہا کہ ایران کا نخچیوان کے واقعے سے کوئی تعلق نہیں اور تہران اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔


Source link

About The Republic

Check Also

Four killed, 30,000 displaced by heavy rains in Dominican Republic

Four killed, 30,000 displaced by heavy rains in Dominican Republic

Four killed, 30,000 displaced by heavy rains in Dominican Republic Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *