ایران کے ساتھ غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کے علاوہ کوئی معاہدہ نہیں ہوگا: صدر ٹرمپ – World

ایران کے ساتھ غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کے علاوہ کوئی معاہدہ نہیں ہوگا: صدر ٹرمپ – World


امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی واحد شرط غیرمشروط ہتھیار ڈالنا ہے، جس کے بعد نئی قیادت کے ذریعے ملک کو دوبارہ مضبوط بنانے میں امریکا اور اس کے اتحادی کردار ادا کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کی واحد شرط غیرمشروط طور پر ہتھیار ڈالنا ہوگی۔ انھوں نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوگی، سوائے اس کے کہ وہ غیرمشروط سرنڈر کرے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ہتھیار ڈالنے کے بعد ایک بہتر اور قابل قبول قیادت کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس کے بعد امریکا اور اس کے اتحادی مل کر ایران کو تباہی کے دہانے سے واپس لانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کو معاشی طور پر پہلے سے زیادہ بڑا، بہتر اور مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مستقبل میں ایران ایک مستحکم اور خوشحال ملک بن سکتا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے بیان کے اختتام پر اپنے طرز کا نعرہ بھی دہرایا اور کہا کہ “میک ایران گریٹ اگین”، یعنی ایران کو دوبارہ عظیم بنایا جائے گا۔


Source link

About The Republic

Check Also

Dubai Properties awards contracts worth AED1.1 billion to expand Villanova with 850 new homes

Dubai Properties awards contracts worth AED1.1 billion to expand Villanova with 850 new homes

Dubai Properties awards contracts worth AED1.1 billion to expand Villanova with 850 new homes Source …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *