جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کا غزہ میں ڈرون حملہ: کئی ہلاکتوں کی اطلاعات – World

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کا غزہ میں ڈرون حملہ: کئی ہلاکتوں کی اطلاعات – World


غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے 24 گھنٹے بھی مکمل نہ ہوئے کہ اسرائیلی افواج نے دوبارہ کارروائیاں شروع کر دیں، جن میں مزید چھ فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی فورسز نے غزہ شہر کے علاقے شجاعیہ میں فائرنگ کی۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ ایک روز کے دوران 44 لاشیں اسپتالوں میں لائی گئیں جبکہ 29 زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ 38 لاشیں ملبے کے نیچے سے برآمد ہوئیں، جب کہ کئی افراد اب بھی ملبے اور تباہ شدہ عمارتوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں۔

وزارت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 67 ہزار 913 اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 134 ہو گئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق، اسرائیلی فضائی اور زمینی کارروائیاں مختلف علاقوں میں رات گئے تک جاری رہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خان یونس میں اسرائیل ڈرون کے حملے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ کل رفح بارڈر کراسنگ بھی نہیں کھولے گا۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے لیے انسانی امداد کو داخل ہونے سے روک رہا ہے۔ ادارے کے مطابق خوراک، ادویات، صفائی اور پناہ گاہوں کا سامان مصر اور اردن میں گوداموں میں موجود ہے، لیکن اسرائیل کی پابندیوں کے باعث یہ امداد غزہ نہیں پہنچ پا رہی۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے لاکھوں لوگ شدید ضرورت میں ہیں اور اب مزید تاخیر برداشت نہیں کی جا سکتی۔ ادارے نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ امدادی سامان پر عائد پابندی فوراً ہٹائی جائے تاکہ ان کی ٹیمیں متاثرہ افراد تک مدد پہنچا سکیں۔


Source link

About The Republic

Check Also

China's loan prime rates remain unchanged

China's loan prime rates remain unchanged

China's loan prime rates remain unchanged Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *