ٹرمپ کا امریکی بحریہ کی سالگرہ کی تقریب میں رقص، ویڈیو وائرل – World

ٹرمپ کا امریکی بحریہ کی سالگرہ کی تقریب میں رقص، ویڈیو وائرل – World

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یو ایس نیوی کی 250ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے دوران ایک غیر متوقع لمحے میں اسٹیج پر رقص کر کے حاضرین کو حیران کر دیا۔ تقریب میں موجود فوجی اہلکاروں، افسران اور شہری مہمانوں نے صدر کے اس انداز کو خوش دلی سے سراہا، تالیاں بجائیں اور شور مچاتے ہوئے اپنے سربراہِ مملکت کی داد دی۔

تقریب ورجینیا کے نورفولک نیول بیس پر منعقد ہوئی جہاں ہزاروں اہلکار موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر، جب مشہور گانا ”YMCA“ بجایا گیا، تو صدر ٹرمپ نے اس کی دھن پر ہلکے پھلکے انداز میں رقص شروع کر دیا۔ ان کا یہ اندازہ شاید کسی کو نہیں تھا، لیکن وہاں موجود مجمع نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔

صدر ٹرمپ نے تقریب میں تقریر بھی کی، جس میں انہوں نے امریکی بحریہ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ نیوی نے ہمیشہ قوم کی حفاظت اور بین الاقوامی امن میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے نیول اہلکاروں کو ”قوم کا فخر“ قرار دیا۔



تاہم، صدر کے اس غیر رسمی انداز پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے کو ملا۔ کچھ صارفین نے ان کے انداز کو ”انسانی اور خوشگوار“ قرار دیا، جبکہ بعض نے اسے ”موقع کی مناسبت سے غیر سنجیدہ“ کہا۔ ناقدین نے رقص کو ایک سیاسی چال بھی قرار دیا، جس کا مقصد عوامی مقبولیت حاصل کرنا بتایا جا رہا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ صدر ٹرمپ نے کسی عوامی تقریب میں اس نوعیت کا غیر روایتی انداز اپنایا ہو۔ ماضی میں بھی وہ انتخابی ریلیوں اور دیگر تقریبات میں موسیقی پر جھومتے اور حاضرین کو محظوظ کرتے نظر آ چکے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے اس رقص کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور لاکھوں صارفین نے انہیں دیکھا، تبصرے کیے اور میمز بھی بنائیں۔


Source link

About The Republic

Check Also

Humanoid robot shatters human half-marathon world record in Beijing

Humanoid robot shatters human half-marathon world record in Beijing Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *