اسرائیل کا امن معاہدے پر وار:اسرائیلی آرمی چیف کا غزہ پر قبضے کرنے کا دعویٰ – World

اسرائیل کا امن معاہدے پر وار:اسرائیلی آرمی چیف کا غزہ پر قبضے کرنے کا دعویٰ – World


اسرائیل نے امن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر قبضے کا دعویٰ کردیا ہے، اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر کا کہنا ہے ‘یلولائن’ اب اسرائیل کے ساتھ غزہ کی نئی سرحد ہے اور یہ لائن غزہ کے لیے جدید دفاعی لائن کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج کو یلو لائن سے پیچھے ہٹنا تھا۔

10 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت اسرائیلی فوج یلو لائن سے پیچھے ہٹ جائے گی۔ یہ لائن اس علاقے کی نشاندہی کرتی ہے جہاں امن معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت اسرائیلی فوج کا انخلا ہوا۔

حالیہ صورتِ حال کے مطابق، اسرائیلی فوج غزہ کے تقریباً 53 فیصد حصے پر قابض ہے، جس میں زیادہ تر زرعی علاقے شامل ہیں۔ منصوبے کے اگلے مرحلے میں اسرائیلی فوج مزید علاقوں کو خالی کرے گی۔ اس کے علاوہ منصوبے میں غزہ کا انتظام سنبھالنے کے لیے عبوری اتھارٹی قائم ہوگی، بین الاقوامی فورس تعینات ہوگی اور حماس کو غیر مسلح کرنے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔

ایال زمیر نے کہا کہ فوج غزہ میں ”آپریشنل کنٹرول“ رکھتی ہے اور حماس کو دوبارہ مضبوط نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ فوج مستقبل میں ممکنہ حملوں کے لیے بھی تیار ہے اور ان کی منصوبہ بندی اگلے کئی سالوں کے لیے جاری رہے گی۔

زمیر نے یہ بھی کہا کہ مشن اس وقت تک مکمل نہیں ہوگا جب تک غزہ میں آخری ہلاک شدہ یرغمالی رن گوویلی کو واپس نہ لایا جائے۔ حماس نے باقی 20 زندہ یرغمالیوں اور 27 ہلاک شدہ یرغمالیوں کی لاشیں واپس کر دی ہیں، سوائے گوویلی کے۔

غزہ کی صحت حکام کے مطابق، 11 اکتوبر سے اسرائیلی فائرنگ میں 370 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اسرائیل حماس تنازع کے دوران فلسطینی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 70,360 ہو گئی ہے۔


Source link

About The Republic

Check Also

Emirati shooting champions shine globally as UAE expands sporting legacy, inclusion efforts

Emirati shooting champions shine globally as UAE expands sporting legacy, inclusion efforts

Emirati shooting champions shine globally as UAE expands sporting legacy, inclusion efforts Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *