ایشیائی ممالک میں سمندری طوفانوں سے تباہی، 1100 سے زائد افراد ہلاک – World

ایشیائی ممالک میں سمندری طوفانوں سے تباہی، 1100 سے زائد افراد ہلاک – World

ایشیائی ممالک میں سمندری طوفانوں، غیر معمولی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ مختلف ممالک میں ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

عالمی تنظیم ’سیو دی چلڈرن‘ کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 1100 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈونیشیا میں 604 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، سری لنکا میں 366 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ تھائی لینڈ میں ہلاکتوں میں آنے والے طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 176 تک جا پہنچی، جبکہ ملائیشیا میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایشیا میں سمندری طوفان کے باعث اموات ایک ہزار سے بڑھ گئیں

طوفان دتوا کے زیرِ اثر بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔




ادھر تھائی لینڈ میں تعلیم کا شعبہ بھی شدید متاثر ہے۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً 76 ہزار بچے تعلیمی سرگرمیوں سے محروم ہوچکے ہیں کیونکہ متعدد اسکول بند ہیں یا سیلاب زدہ علاقوں تک رسائی ناممکن ہوچکی ہے۔

سری لنکا میں سائیکلون ’ڈٹوا‘ کے باعث 153 اموات، ملک میں ایمرجنسی ناف

ماہرین کے مطابق آئندہ چند روز میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے، جس کے باعث امدادی اداروں نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔


Source link

About The Republic

Check Also

Arab Parliament Speaker praises Spain’s support for Palestinian cause

Arab Parliament Speaker praises Spain’s support for Palestinian cause

Arab Parliament Speaker praises Spain’s support for Palestinian cause Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *