ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا ہائی وولٹیج ٹاکرا: بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ – Sports

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا ہائی وولٹیج ٹاکرا: بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ – Sports


ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشیا کپ ٹی 20 میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایک بار پھر آمنے سامنے آرہی ہیں، میچ کا ٹاس بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو نے جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کماریادیو نے کہا کہ ہم نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، دوسری اننگز میں اوس پڑنے کا امکان ہے،پچ دیکھنے میں بیٹنگ کے لئے بہت اچھی لگ رہی ہے۔

کپتان قومی ٹیم سلمان آغا نے کہا کہ آج کا میچ نیا ہے اور نیا چیلنج ہے،ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

پاکستان ٹیم نے آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ساتھ حسین طلعت کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ حسن نواز اور خوشدل شاہ کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولنگ کی کمان شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے سپرد کی جائے گی جب کہ مسٹری اسپنر ابرار احمد کی معاونت محمد نواز اور صائم ایوب کریں گے۔

قومی ٹیم صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، حسین طلعت، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد پر مشتمل ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا، وہ ٹاس کے بعد سیدھا گفتگو کرنے کی طرف بڑھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گروپ مرحلے کے میچ میں بھی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے موقع پر ہاتھ نہیں ملایا تھا، پھر بعد ازاں میچ کے اختتام پر بھی بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

اس کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو بتا دیا تھا کہ کپتانوں کے درمیان مصافحہ نہیں ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر سخت ایکشن لیا اور آئی سی سی سے رابطہ کرکے کہاکہ اگر اس معاملے کو حل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ سے دستبردار ہو جائےگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس احتجاج پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معذرت کرلی تھی تاہم آج ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ ہی ہیں۔

یاد رہے کہ ہینڈ شیک کا تنازع اور میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ ماحول مزید خراب ہوچکا ہے۔

اہم میچ سے پہلے بیٹنگ لائن کا عدم تسلسل شاہینوں کے لیے بڑا چیلنج ہے، صائم ایوب، حسن نواز اور کپتان سلمان آغا کی فارم سوالیہ نشان ہے جب کہ بھارت کی ان فارم بیٹنگ لائن سے مقابلہ بولرز کے لیے بڑی آزمائش ہوگی۔

شاہین میچ جیت کر گروپ اسٹیج میں ناکامی کا حساب چُکانے کے لیے پُرعزم ہیں جب کہ فینز بھی سنڈے کو فن ڈے بنانے کے لیے بے قرار ہیں۔

خیال رہے کہ گروپ اسٹیج میں بھارتی ٹیم ناقابل شکست رہی جب کہ پاکستان ٹیم نے 2 میچز میں فتح اپنے نام کی اور اسے ایک مقابلے میں بھارت سے 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


Source link

About The Republic

Check Also

Nine dead, 15 injured in blast at Vedanta plant in India

Nine dead, 15 injured in blast at Vedanta plant in India

Nine dead, 15 injured in blast at Vedanta plant in India Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *