پاکستان فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اندرونی دہشت گردی کا محور ایک شخص ہے جس کی خواہشات ریاست پاکستان سے بڑھ کر ہیں اور وہ سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ بھی نہیں۔
جی ایچ کیو ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ وہ شخص جو بیانیہ پیش کر رہا ہے وہ نیشنل سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ دیکھنا ہوگا کہ یہ بیانیہ کیسے کام کررہا ہے۔
پاکستان فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کی نمائندگی کرتی ہے ، لسانیت یا سیاسی سوچ کی نمائندگی نہیں کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج میں ہر زبان، ہر علاقے کے لوگ موجود ہیں، مسلح افواج کےجوان وطن عزیزکے لیے جانیں قربان کررہے ہیں، مسلح افواج میں متوسط اورنچلےطبقے سےلوگ آتے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سپاہی سے فیلڈ مارشل تک سب کا مقصد مشترک ہے اور تمام سیاسی جماعتوں اور شخصیات کا احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ اپنی سیاست کو مسلح افواج سے دور رکھیں، فوج،عوام میں دراڑ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ پاکستان کے عوام کو فوج کے خلاف بھڑکانےنہیں دیں گے
احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ہندوتوا سوچ کے سامنے کھڑی ہے، ہر ملک میں ایک فوج ہوتی ہے اور وہ دشمن کے لیے ہوتی ہے۔ آپ کچھ لوگوں کو ضرور بیوقوف بناسکتے ہیں مگر آپ ہر وقت پوری قوم کو بیوقوف نہیں بناسکتے۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس شخص سے کوئی ملتاہے تو آئین کو بالاطاق رکھ کر ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف بات ہوتی ہے
وہ شخص ریاست اور اداروں کے خلاف بات کرتا ہے۔ اداروں کے خلاف بات کرنی کی آئین میں کہاں اجازت ہے، آئین آزادی اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے
جنرل احمد شریف کے مطابق ریاست کی سلامتی کےخلاف بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی، کون وہ شخص ہے جو اداروں کے خلاف بیانیہ بنائے، پہلےکہتا تھاکہ ترسیلات زربند کریں گے تاکہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل نہ دیں،سول نافرمانی کرنے کا کہا گیا، فوجی قیادت کو نشانہ بنانے پراکسایا جاتا رہا۔ اس فوج نے معرکہ حق میں وطن کا دفاع کیا، فوج خوارج کےخلاف ڈھال بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان اور بھارت سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اس بیانیے کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ اصل بیانیہ ذہنی مریض دیتا ہے۔ را کے اکاؤنٹس سے اس بیان کوپھیلایاجاتا ہے۔ بےنامی اور ٹرول اکاؤنٹ اس بیانیےکوپھیلاتے ہیں
انہوں نے کہا کہ اکسایاگیاکہ خیبرپختونخواکے عوام جیل پر حملہ کردیں، بھارتی میڈیا خوشی سے آرمی چیف کےخلاف بات کر رہا ہے، میڈیا کا ہر منٹ اہم ہے۔ بھارتی میڈیا گھنٹوں کوریج کیوں دے رہا ہے جبکہ افغان سوشل میڈیا،خوارج کے سہولت کار حصہ ڈال رہے ہیں۔ منٹوں میں یہ بیانیہ عالمی میڈیاتک پہنچ جاتا ہے۔احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اس ذہنی مریض اور بھارت کا مقصد ایک ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کہا گیا این ڈی یو میں جانے والا شخص غدار ہے، کیا آئی ایس پی آر میں جانے والا شخص غدار ہے؟کیا آپ فوج میں موجود لوگ غدار ہیں؟ تم خود کو سمجھتے کیا ہو؟
ان کا کہنا ہے کہ اس ذہنی مریض نے 9 مئی کوفوج پرحملہ کرایا، سن 1965کی نشانی،چاغی،شہدا کی یادگارکوآگ لگوائی گئی، یہ شخص پاکستان کے غدار شیخ مجیب سے متاثرہے، یہ شخص شیخ مجیب کے فرمودات کی تشہیر کرتا ہے۔ وہ سمجھتا ہےکہ میں اقتدار میں ہوں توجمہوریت ہے، وہ سمجھتا ہے کہ میں اقتدار میں نہیں تو آمریت ہے۔ آپ کی سیاسی شوبدہ بازی کا وقت ختم ہوچکا ہے۔
Source link
The Republic News News for Everyone | News Aggregator
