بیل 60 فٹ اونچے واٹر ٹینک پر چڑھ گیا، ویڈیو وائرل – Life & Style

بیل 60 فٹ اونچے واٹر ٹینک پر چڑھ گیا، ویڈیو وائرل – Life & Style

بھارت میں ایک بیل بلندو بالا پانی کی ٹینکی پر چڑھ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک بیل 60 فٹ اونچی پانی کی ٹینکی پر چڑھ گیا، اس منظر نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا اور مقامی انتظامیہ کو بیل کو نیچے اتارنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کرنا پڑا۔

ابتدائی طور پر بیل کو نیچے لانے کیلئے کرین منگوائی گئی، لیکن اندھیرا ہونے کے باعث کارروائی رات کو روک دی گئی، تاہم اگلی صبح ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی بیل نے خود ہی نیچے اترنے میں کامیابی حاصل کر لی۔

اس انوکھے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جس میں بیل کو ٹینکی کے اوپر کھڑا دیکھا جاسکتا ہے، واقعے نے انٹرنیٹ صارفین کو بھی حیران اور محظوظ کیا۔

ایک صارف نے مذاق میں لکھا کہ جا کر اُس گائے کی خالہ کو ڈھونڈو جس نے شادی سے انکار کیا تھا۔

دوسرے صارف نے کہا کہ اب تو بسنتی کو بھی اس کا پرپوزل ماننا پڑے گا، کچھ صارفین نے بیل کے ’ریڈ بل‘ یا ’ماؤنٹین ڈیو‘ پینے پر مزاحیہ جملے کسے۔

Source link

About The Republic

Check Also

Adam Yates seals overall title at O Gran Camiño for UAE Team Emirates-XRG

Adam Yates seals overall title at O Gran Camiño for UAE Team Emirates-XRG

Adam Yates seals overall title at O Gran Camiño for UAE Team Emirates-XRG Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *