خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل بحال کرنے کا مطالبہ – Pakistan

خیبرپختونخوا حکومت کا پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل بحال کرنے کا مطالبہ – Pakistan


محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ہدایت پر پنجاب حکومت کو خط ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جانب سے گندم کی بندش سے خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر پنجاب حکومت کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے، جس میں پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی بندش سے خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث صوبے میں آٹے کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔

محکمہ خوراک نے مؤقف اپنایا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 151(1) کے تحت صوبوں کے درمیان آزادانہ تجارت وفاق کی ضمانت ہے، لہٰذا پنجاب حکومت کا گندم روکنے کا اقدام وفاقی اکائیوں کے درمیان ہم آہنگی کے اصولوں کے منافی ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب سے گندم اور آٹے کی آزادانہ ترسیل یقینی بنانے کے لیے تمام پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں۔


Source link

About The Republic

Check Also

Sharjah crowned Handball League Champions for 10th straight title

Sharjah crowned Handball League Champions for 10th straight title

Sharjah crowned Handball League Champions for 10th straight title Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *