ضلع کرم میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک – Pakistan

ضلع کرم میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک – Pakistan


خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے سنٹرل کرم میں چنارک پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سنٹرل کرم میں چنارک پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کیا، حملے کے دوران پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کرم پولیس کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی فوری اور مؤثر جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے 4  دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں،پولیس اہلکاروں کی بہادری پر فخر ہے۔


Source link

About The Republic

Check Also

Kuwait reopens airspace

Kuwait reopens airspace

Kuwait reopens airspace Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *