طیارے میں بم کی اطلاع، بھارتی ائیرلائن کی پرواز کی ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ – World

طیارے میں بم کی اطلاع، بھارتی ائیرلائن کی پرواز کی ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ – World

سعودی عرب کے شہر جدہ سے بھارتی شہر حیدرآباد جانے والی انڈیگو کی پرواز کو اس وقت ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا جب اس میں بم کی ایک جھوٹی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع میں مبینہ طور پر ”1984 کے مدراس ایئرپورٹ طرز کے حملے“ کی دھمکی دی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیگو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ، “انڈیگو فلائٹ 6E 68 جو یکم نومبر 2025 کو جدہ سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئی تھی، کو ایک سیکورٹی خطرے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد طیارے کو ممبئی کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واقعے پر متعلقہ حکام کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا گیا تاکہ طیارے کی سیکورٹی جانچ کی جا سکے۔

بھارتی ائیرلائن نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ،“ہم نے مسافروں کو کم سے کم تکلیف دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے، جن میں ریفریشمنٹس کی فراہمی اور صورتحال سے متعلق باقاعدہ معلومات فراہم کرنا شامل تھا۔



تاہم ممبئی ایئرپورٹ پر تمام ضروری حفاظتی معائنوں کے بعد پرواز کو کلیئرنس دے دی گئی۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مکمل جانچ پڑتال کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیگو کی پرواز کو موصول ہونے والی ایک ای میل میں دھمکی دی گئی تھی کہ سن 1984 کے مدراس ایئرپورٹ طرز کے دھماکے جیسا واقعہ پیش آئے گا۔

واضح رہے کہ سن 1984 کا یہ سانحہ، جو مینمبکّم بم دھماکے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، 2 اگست 1984 کو مدراس (موجودہ چنئی) ایئرپورٹ پر پیش آیا تھا، جس میں 33 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس دہشت گرد حملے کے پیچھے سری لنکا کی علیحدگی پسند تنظیم تمل ایلام آرمی ملوث تھی۔


Source link

About The Republic

Check Also

Muslim Council of Elders strongly condemns plot by terror organisation targeting security, stability of UAE

Muslim Council of Elders strongly condemns plot by terror organisation targeting security, stability of UAE

Muslim Council of Elders strongly condemns plot by terror organisation targeting security, stability of UAE …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *