عمران خان کو اڈیالہ جیل سے فی الوقت کہیں اور منتقل کرنے کا کوئی امکان نہیں: جیل ذرائع – Pakistan

عمران خان کو اڈیالہ جیل سے فی الوقت کہیں اور منتقل کرنے کا کوئی امکان نہیں: جیل ذرائع – Pakistan


کچھ بیانات اور سوشل میڈیا پر افواہوں کے بعد اڈیالہ جیل ذرائع نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں کو قیاس آرائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کو اڈیالہ جیل سے فی الوقت کہیں اور منتقل کرنے کا کوئی امکان نہیں۔

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبریں قیاس آرائی کے سوا کچھ نہیں، وہ اڈیالہ جیل میں موجود ہیں ان کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔

جیل ذرائع نے بتایاکہ پمز اسپتال کے 5 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم نے حال ہی میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا، عمران خان مکمل طور پر صحت مند ہیں، ان کی سیکیورٹی اور کھانے کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔

جیل ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، ان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی پر کوئی بات زیر غور نہیں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی بھی یہ واضح کرچکی ہے کہ عمران خان کو جہاں بھی منتقل کیا جائے گا، ان کی بہنیں، پی ٹی آئی رہنما اور عوام اسی عزم اور جذبے کے کےساتھ وہاں پہینچیں گے۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو عوام اور عوام کو بانی سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔

خیال رہے کہ خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ معاملات اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں ، پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کردیا جائے اور حکومت بھی سنجیدگی سے اس پر غور کررہی ہے۔


Source link

About The Republic

Check Also

RC Lens beat Toulouse 4-1 to reach French Cup final

RC Lens beat Toulouse 4-1 to reach French Cup final

RC Lens beat Toulouse 4-1 to reach French Cup final Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *