لاہور: ورکشاپ مالک نے 12 سالہ ملازم کو آگ لگا دی – Pakistan

لاہور: ورکشاپ مالک نے 12 سالہ ملازم کو آگ لگا دی – Pakistan

گلبرگ ماڈل کالونی میں ورکشاپ مالک نے مبینہ طور پر 12 سالہ ملازم کو آگ لگا دی جس کے باعث فیضان بری طرح جھلس گیا۔ فوری طبی امداد کے لئے زخمی بچے فیضان کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق 12 سالہ فیضان ماڈل کالونی گلبرگ میں ایک ورکشاپ پر کام کرتا ہے، گاڑی کے کاربوریٹر میں موجود پٹرول اس پر گر گیا جس سے اس کے کپڑے گیلے ہو گئے۔



پولیس کے مطابق ملزم بابر کو بتایا تو ملزم بابر نے ماچس کی تیلی جلا کر فیضان پر پھینک دی، جس سے فیضان کو بری طرح آگ لگ گئی اور اس کا جسم جھلس گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس لینے پر ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان نے فرار ہونے والے ملزم بابر کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر لیا، زخمی بچے کے والد شاہ محمد کی مدعیت میں ملزم بابر کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔


Source link

About The Republic

Check Also

Oil markets volatile as Iran–US tensions rise ahead of ceasefire deadline

Oil markets volatile as Iran–US tensions rise ahead of ceasefire deadline

Oil markets volatile as Iran–US tensions rise ahead of ceasefire deadline Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *