وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی – Business & Economy

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی – Business & Economy


مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

اتوار کو وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 79 پیسے تک کمی کی گئی ہے، اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت اب 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 79 پیسے کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔

اس سے قبل توقع ظاہر کی گئی تھی کہ عالمی سپلائی میں بہتری اور کویت کی الزور ریفائنری کے یونٹس کی بحالی کے باعث قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔


Source link

About The Republic

Check Also

Over 60 countries join Brussels talks to revive Two-State Solution amid growing global concern

Over 60 countries join Brussels talks to revive Two-State Solution amid growing global concern

Over 60 countries join Brussels talks to revive Two-State Solution amid growing global concern Source …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *