بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی معروف ریسرچ کمپنی اورمیکس میڈیا نے اگست 2025 کے لیے سب سے زیادہ مقبول 10 اداکاروں کی فہرست جاری کردی ہے۔
خلاف توقع بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ساوتھ انڈین سپر اسٹار پربھاس نے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔
ہندوستان ڈاٹ کام کے مطابق اس بار فہرست میں ساوتھ انڈین اداکاروں کی غالب موجودگی دیکھنے کو ملی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ کون سا اداکار پہلی پوزیشن پر پہنچا اور کون اس فہرست کے آخری نمبر پر ہے۔
اورمیکس میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ’باہوبلی‘ فیم ساوتھ سپر اسٹار پربھاس نے نمبر ون کی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ ’باہوبلی‘ فیم سپر اسٹار پربھاس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ان کی مقبولیت اب صرف ساوتھ تک محدود نہیں رہی بلکہ پورے بھارت میں ان کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔
ساوتھ کے ایک اور چہیتے اداکار، مسلسل دوسرے مہینے بھی دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔
تجربہ کار اداکار اجیت کمار نے فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔ شاہ رخ خان کی پوزیشن اجیت کمار کے بعد برقرار رکھی گئی ہے۔
بالی وڈ کے بادشاہ اس بار چوتھے نمبر پر آگئے ہیں، جو مداحوں کے لیے کسی حد تک غیر متوقع ہے۔
’آر آر آر‘ فیم اسٹار پانچویں نمبر پر ہیں اور ان کی فین فالوئنگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
’پشپا 2‘ کے اداکار چھٹے نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔
اس بار ساتویں پوزیشن پر ہیں اور ساوتھ انڈسٹری میں مسلسل اپنا مقام برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
حالیہ فلم ’قلی‘ کے بعد رجنی کانت آٹھویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
بالی وڈ کے دبنگ خان نویں نمبر پر موجود ہیں۔
بالی وڈ کے کھلاڑی اسٹار اس بار دسویں پوزیشن پر ہیں۔
فہرست میں واضح طور پر ساوتھ انڈین اداکاروں کا غلبہ نظر آرہا ہے۔ دس میں سے سات پوزیشنیں ساوتھ کے اسٹارز کے پاس ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت میں فلم انڈسٹری کا پاور سینٹر تیزی سے جنوبی ریاستوں کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔
شاہ رخ خان کے مداح ان کے ٹاپ تھری سے باہر آنے پر حیران دکھائی دیے، جبکہ پربھاس کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پربھاس کی آنے والی فلمیں ان کی مقبولیت کو مزید بڑھا سکتی ہیں۔
Source link
The Republic News News for Everyone | News Aggregator