گورنر خیبرپختونخوا کو تبدیل کیے جانے کا امکان، 6 نام سامنے آگئے – Pakistan

گورنر خیبرپختونخوا کو تبدیل کیے جانے کا امکان، 6 نام سامنے آگئے – Pakistan


گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے جب کہ نئے گورنر کے لیے 6 نام زیر غور ہیں، جن میں 3 سیاسی شخصیات اور 3 ریٹائرڈ افسران شامل ہیں۔ دوسری جانب گورنر فیصل کریم کنڈی فیصلے سے لاعلم نکلے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں گورنر کی تبدیلی کا امکان پیدا ہوگیا ہے اور اس حوالے سے 6 ناموں پر غور کیا جارہا ہے، خیبر پختونخوا کے نئے گورنر کے لیے زیر غور ناموں میں 3 سیاسی شخصیات اور 3 ریٹائرڈ سیکیورٹی آفسروں شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا کے نئے گورنر کے لیے جن سیاسی شخصیات پر غور کیا جارہا ہے ان میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی، قومی وطن پارٹی کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے گورنر کی تعیناتی کے لیے سابق سیکیورٹی آفسروں میں سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی، سابق آئی جی ایف سی (ر) غیور محمود اور سابق آئی جی ایف سی (ر) طارق خان کے نام شامل ہیں۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی فیصلے سے لاعلم نکلے اور کہا کہ گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے پارٹی کا جو فیصلہ ہوگا قبول ہوگا۔

خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے درمیان کئی ماہ سے جاری سیاسی داؤ پیچ میں صوبے کی گورنر کی تبدیلی کی ہوا چل نکلی ہے اب دیکھنا ہے کہ اونٹ کس کروٹ لیتا ہیں۔


Source link

About The Republic

Check Also

HBL PSL 11: Lahore Qalandars elect to bat first against Quetta Gladiators

HBL PSL 11: Lahore Qalandars elect to bat first against Quetta Gladiators

HBL PSL 11: Lahore Qalandars elect to bat first against Quetta Gladiators Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *