ہنگو: قاضی تالاب چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید – Pakistan

ہنگو: قاضی تالاب چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید – Pakistan


ہنگو میں تھانہ سٹی کے علاقے قاضی تالاب پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈی پی او ہنگو خان زیب خان کے مطابق چیک پوسٹ پر تعینات پولیس نے دہشت گردوں کے حملے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ جوابی کارروائی جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہدا کی میتوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دو پولیس جوانوں کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، ڈی پی او خان زیب خان کی قیادت میں علاقے میں بھاری نفری موجود ہے۔

حکام کے مطابق اب بھی دونوں جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صورت حال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی اور جائے وقوعہ پر اضافی نفری بھیجنے کی ہدایت کر دی۔

سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔


Source link

About The Republic

Check Also

Frequent morning naps may signal underlying health problems

Frequent morning naps may signal underlying health problems

Frequent morning naps may signal underlying health problems Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *