نیپال کی پارلیمنٹ تحلیل، نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان – World

نیپال کی عبوری وزیر اعظم سشیلا کارکی نے عہدہ سنبھالتے ہی پارلیمنٹ تحلیل کر کے آئندہ انتخابات کا اعلان کر دیا۔

نیپال کی عبوری وزیر اعظم سشیلا کارکی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی ملک کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی اور اگلے سال 5 مارچ کو عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ نیپال کی کسی خاتون کو وزیر اعظم منتخب کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی دفتر نے عبوری وزیراعظم کی سفارش پر پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر نے 5 مارچ 2026 کو ملک میں عام انتخابات منعقد کرنے کی منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ نیپال میں گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پابندی کے خلاف مظاہروں کے دوران 51 افراد ہلاک اور 1300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

ملک کی کئی سڑکیں بند ہیں اور فوج دارالحکومت کھٹمنڈو میں گشت کر رہی ہے۔ شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ ہے۔



اس سے قبل ملک میں سیاسی بے چینی کے باعث سابق وزرائے اعظم، کابینہ ارکان، پارلیمنٹ اور عدالتوں کو نذر آتش کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب صورتحال معمول کی جانب بڑھ رہی ہے۔


Source link

Check Also

جاب انٹرویوز میں سب سے زیادہ دھوکہ دینے والے بھارتی ہیں: ہائرنگ مینیجر کا انکشاف – Trending

جاب انٹرویوز میں سب سے زیادہ دھوکہ دینے والے بھارتی ہیں: ہائرنگ مینیجر کا انکشاف – Trending

ایک ہائرنگ مینیجر نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کے انٹرویوز میں سب سے زیادہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *