اگر آپ فروزن شولڈریعنی کندھے کے سخت اور محدود حرکت والے مسئلے کا شکار ہیں، تو کچھ ورزشیں آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔
ہارورڈ میڈیکل اسکول نے ایسی سٹریچنگ ایکسرسائزز تجویز کی ہیں جو کندھے کی حرکت میں بہتری لاتی ہیں اور درد کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
فروزن شولڈر، جسے ایڈہیسو کیپسولائٹس بھی کہا جاتا ہے، ایک ایسی حالت ہے جس میں کندھے کے گرد نرم ٹشوز سخت، سوجن زدہ اور کم لچکدار ہو جاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے کندھے کی حرکت محدود ہو جاتی ہے اور روزمرہ کاموں کی انجام دہی مشکل ہو جاتی ہے۔
چربی کے خلیات سے ریڑھ کی ہڈی کے فریکچر کا نیا علاج دریافت
عام طور پر یہ بائیں یا دائیں کندھے میں ہوسکتا ہے اور بعض اوقات دونوں کندھوں میں بھی ہوتا ہے۔
یہ مسئلہ زیادہ تر ذیابیطس کے شکار افراد میں دیکھا جاتا ہے۔ زیادہ وزن یا کم ورزش بھی خطرہ بڑھا سکتی ہے۔
سردیوں میں یہ حالت اکثر بڑھ جاتی ہے۔
اگرچہ یہ خود بخود 12 سے 18 ماہ میں ٹھیک ہو سکتا ہے، مگر ورزش اور دیگر علاج سے ریکوری تیز ہوتی ہے اور درد کم ہوتا ہے۔
پینڈولم اسٹریچ
سیدھے کھڑے ہو کر آگے جھکیں تاکہ متاثرہ بازو آزادانہ طور پر لٹکے۔
بازو کو ہر سمت میں 10 بارچھوٹے دائرے میں ہلائیں۔
یہ ورزش روزانہ کی بنیاد پرکریں اور جیسے جیسے کندھا ڈھیلا ہو، دائرے کا سائز بڑھائیں۔
یہ ورزش کندھے کے پٹھوں کو آرام دیتی ہے اور جوڑ کی حرکت بہتر کرتی ہے۔
کراس-باڈی اسٹریچ
سیدھے بیٹھیں یا کھڑے ہوں۔
اپنے صحت مند بازو سے متاثرہ بازو کو کہنی سے اٹھا کر سینے کے سامنے لائیں۔
15-20 سیکنڈ تک کا دورانیہ رکھیں، روزانہ 10-20 بار دہرائیں۔
یہ اسٹریچ کندھے کے پٹھوں کی سختی کم کرتی ہے اور حرکت میں آسانی لاتی ہے۔
ٹاول اسٹریچ
ایک تین فٹ لمبا تولیہ لیں اور اسے پیچھے سے پکڑیں، دونوں ہاتھوں سے افقی رکھیں۔
صحت مند بازو سے تولیہ اوپر کھینچیں تاکہ متاثرہ بازو ہلکے سے کھنچے۔
روزانہ 10-20 بار اس عمل کو دہرائیں۔
یہ کندھے کے جوڑ کے کیپسول کو نرم کرنے میں مددگار ہے۔
فنگر واک/وال کرال
دیوار کے سامنے کھڑے ہوں، متاثرہ ہاتھ کی انگلیوں سے دیوار کو چھوئیں۔
انگلیوں کو آہستہ آہستہ اوپر کی طرف چلائیں جب تک کہ کندھے کی حد تک پہنچیں۔
دوبارہ واپس لائیں اور دہرائیں۔
یہ ورزش بازو کو آہستہ اٹھانے اور حرکت بہتر کرنے میں مدد دیتی ہے۔
آرم پٹ اسٹریچ
متاثرہ بازو کو سینے کی اونچائی والے شیلف یا سطح پر رکھیں، صحت مند بازو سے سہارا دیں۔
گھٹنوں کو ہلکا موڑیں تاکہ بازو اور کندھے کا حصہ کھلے۔
روزانہ 10-20 بار دہرائیں۔
یہ ورزش کندھے کے گرد نرم ٹشوز کو کھینچتی ہے اور گردش بہتر کرتی ہے۔
جلن، خارش اور سرخی: فضائی آلودگی میں آنکھیں کیوں زیادہ متاثر ہوتی ہیں؟
آؤٹ ورڈ روٹ
ربڑ بینڈ پکڑیں، کہنی 90 ڈگری پر موڑیں اور بازو جسم کے قریب رکھیں۔
متاثرہ بازو کو باہر کی طرف 2-3 انچ گھمائیں، 5 سیکنڈ کے لیے رکھیں۔
روزانہ 10-15 بار دہرائیں۔
یہ کندھے کے باہر کے پٹھوں کو مضبوط اور نرم کرنے میں مددگار ہے۔
انورڈ روٹیشن
ربڑ بینڈ کو بند دروازے کے ہینڈل سے باندھیں۔
متاثرہ بازو سے بینڈ کو جسم کی طرف 2-3 انچ کھینچیں اور 5 سیکنڈ کے لیے روکیں۔
روزانہ 10-15 بار دہرائیں۔
یہ ورزش اندر کے پٹھوں کو مضبوط کرتی ہے اور بازو کو جسم کی طرف گھمانے کی صلاحیت بڑھاتی ہے۔
نوٹ: یہ ورزشیں عمومی معلومات کے لیے ہیں اور میڈیکل مشورے کا نعم البدل نہیں۔ ہمیشہ اپنے ڈاکٹر یا فزیوتھیراپسٹ سے مشورہ کریں، خاص طور پر اگر درد شدید ہو یا پہلے سے کوئی چوٹ ہو۔
Source link
The Republic News News for Everyone | News Aggregator